ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کرناٹک ضمنی انتخابات کے نتائج سیکولر پارٹیوں کی اتحاد کی جیت: ایم کے فیضی

کرناٹک ضمنی انتخابات کے نتائج سیکولر پارٹیوں کی اتحاد کی جیت: ایم کے فیضی

Wed, 07 Nov 2018 18:35:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،7؍نومبر (پریس ریلیز؍ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے کرناٹک میں ہوئے حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ضمنی انتخابات میں کانگریس ۔ جے ڈی ( ایس ) اتحاد نے 5سیٹوں میں 4پر جیت حاصل کرکے بی جے پی کو شرمناک شکست سے دوچار کیا ہے۔اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس کامیابی کی اصل وجہ سیکولر پارٹیوں کی اتحاد ہے۔ ایم کے فیضی نے نتائج پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ عوام نے ترقی پسند اور سیکولر اقدار کی قدر کرنے والی پارٹیوں کو منتخب کیا ہے اور بی جے پی جیسی عوام مخالف اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینے والی پارٹی کو مسترد کیا ہے۔ یہ کامیابی اس وقت ممکن ہوئی ہے جب کانگریس اور جے ڈی ایس لیڈر شپ نے اپنے انا کو پرے رکھ کر ایک عام کاز کیلئے انتخابی اتحاد کرکے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی جو اپنے آپ کو بدعنوانی مٹانے والی پارٹی ہونے کا دعوی کرتی ہے اس نے کرناٹک کے حالیہ ضمنی انتخابات میں ایک پارلیمانی نشست پر ریاست کرناٹک کے بدعنوان سیاستدان کے ایک رشتہ دار کو امیدوار کے طور پر اتارا تھا۔اس بار بی جے پی کو ریڈی۔ یڈی کے پیسے کی طاقت بھی کام نہیں آئی ہے۔ایم کے فیضی نے مزید کہا کہ کرناٹک ضمنی انتخابات کے نتائج 2019کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا ٹریلر ہے۔ایم کے فیضی نے 2014کے لوک سبھا انتخابات کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت انا پرست سیکولر پارٹیوں نے آپس میں اتحاد نہیں کیا اور اکیلے ہی انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔جس سے سیکولر ووٹ تقسیم ہوئے اور صرف 31%فیصد ووٹ سے بی جے پی اقتدار میں آگئی اور دوسری طرف 69%فیصد رائے دہندگان کے ووٹ مختلف پارٹیوں میں تقسیم ہوگئے جس سے مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی سرکار اقتدار پر قابض ہونے میں کامیاب ہوئی۔ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے اخباری اعلامیہ میں تمام بڑی چھوٹی سیکولر سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے انا کو پرے رکھ کر ایک مشترکہ پلیٹ فارم میں جمع ہوکر2019کے عام انتخابات میں کرناٹک کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو دہرائیں۔ اس کے علاوہ مستقبل قریب میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں بھی تمام سیکولر پارٹیاں متحد ہوکرانتخابات میں حصہ لیں اور عوام مخالف بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کریں۔


Share: